اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، جنوبی
لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمال کے علاقے الجلیل الاعلی میں واقع زمین چور یہودیوں
کے قصبے "متات" کے اطراف میں صہیونی فوجی ٹھکانوں پر 16 راکٹ داغے گئے ہیں۔
اسی اثناء میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں جھڑپوں میں شدت آنے کے ساتھ ساتھ، جعلی صہیونی ریاست کے چینل-14 نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان سے الجلیل کے صہیونی نوآباد شہر "شتولا" پر پانچ راکٹ داغے گئے اور خطے میں میزائل حملے کے سائرن بجے ہیں۔
ادھر حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ اس کے مجاہدین نے جنوبی لبنان کے مقبوضہ "شبعا" فارمز میں واقع اسرائیلی "رویسۃ القرن" کے صہیونی فوجی اڈے کو گائیڈڈ راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ کے مجاہدین نے "الضہیرہ" اور "حدب البستان" میں واقع صہیونی فوجی اڈوں کو بھی مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
نیز حزب اللہ لبنان نے عیتا الشعب ٹاؤن کے سامنے واقع "تل شعر" میں صہیونی فوجیوں کے اجتماع پر راکٹ حملے کئے اور "المالکیہ"، "رامیم"، "الرامیم"، "الراہب" اور "جل العلام" کے علاقوں میں صہیونی اڈوں کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110